امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں امن عمل میں مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ فلسطینیوں کے لیے امریکی امداد کم کی جا سکتی ہے۔

فلسطینیوں کو امریکا کی جانب سے سالانہ قریب 300 ملین ڈالر امداد دی جاتی ہے۔ اس کے جواب میں فلسطینی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گی۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کو ہر سال لاکھوں ڈالر ادا کیے جاتے ہیں، مگر وہ ہماری تکریم کرتے نظر نہیں آتے۔

فی الحال یہ معلوم نہیں کہ آیا صدر ٹرمپ فلسطینیوں کو دی جانے والی تمام امداد روکنے کا سوچ رہے ہیں۔ امریکی اعداد و شمار کے مطابق سن 2016ء میں فلسطین کو 319 ملین ڈالر امداد دی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY