وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔
حکومت نے بیرون ملک سفارتخانوں کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کارکردگی پرفارما وزرات خارجہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
تمام سفیر اور قونصلیٹ اپنی روزانہ اور ماہانہ کارکردگی رپورٹ بھیجنے کے پابند ہوں گے، اس کے علاوہ وزارت خارجہ کو ہرسفیرکی سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
کارکردگی جائزہ کے بعد سفیر کو موجودہ ملک تعیناتی برقرار یا تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے متعدد شکایات کے بعد کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔












