امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر کے حوالے سے ایک حالیہ بیان کے فوراﹰ بعد ہی بھارتی سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بیانات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

بھارتی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اراکین نے خاص طور پر نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے اس بیان کی تردید یا تصدیق کریں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دو ہفتے قبل بھارتی وزیر اعظم نے کشمیر کے مسئلے پر ان سے ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے کہا تھا۔

نریندر مودی کی حکومت کا اب تک کا موقف یہ رہا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں وہ کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY