مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال پوگبا اور عماد ڈیلو نےاولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرا کر فٹبال کے ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے۔
پال پوگبا اور عماد ڈیلو نے منگل کی رات کو کلب کی فولام کے خلاف 1-1 سے برابری کے بعد گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہراکر فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کرکے سوشل میڈیا پر داد وصول کی۔
پوگبا جوکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں ، انہوں نے فلسطین کا جھنڈا اٹھایا تو ڈیلو نے بھی ان کے ساتھ پرچم کو تھاما اور ہزاروں شائقین کے سامنے اپنی ٹیم کے ساتھی کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔












