حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے چند روز قبل گرفتاریوں کیلئے دباؤ کے معاملے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، ان کا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف نے منظور کرلیا گیا۔
حکومت نے ظاہر شاہ کو قومی احتساب بیورو کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا، انہیں نومبر 2021ء میں ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو مستقل چیئرمین نیب تعینات کردیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، تعیناتی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے اتفاق رائے سے کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے آج ہی لاہور میں ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی دونوں رہنماؤں کی دو سے زائد ملاقاتیں ہوئی تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے آج ہی لاہور میں ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی دونوں رہنماؤں کی دو سے زائد ملاقاتیں ہوئی تھیں، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے نام پر اتفاق آج کی ملاقات میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون و انصاف کی سمری کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی۔













