جنگ بندی کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کا بیان سامنے آگیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے ان کے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس نتیجے کو ہم نے خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ پیش رفت ان مسائل کے حل کے لیے ایک نئے آغاز کی علامت ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 4 بھارتی عہدیداروں نے ایجنس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہےکہ اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواج پاکستان کو شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,..
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا گیا ہےکہ بھارت اور پاکستان فوری سیزفائر پر تیار ہوگئے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔












