وہ تمام مسافر جو پاکستان سے ترکی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں ، ان سب کو
مطلع کیا جاتا ہے کہ ترکی آنے والے سبھی مسافروں کوکورنٹینا رکھنے کا
اعلان مورخہ 28 جون 2021 ، کو کیا گیا تھا ۔جسکا اطلاق 1جولائی
سےتاحال لاگو ہے۔
اس پالیسی کے مطابق پاکستان سے آنے والے تمام مسافروں کو 10 دن تک
کورنٹینا میں رکھاجائے گا۔ کورنٹینا کیلئے ترک حکومت کی منتخب کردہ
جگہ کا انتخاب ہوسکتا ہے(جس کی ادائیگی ترک حکومت کی جانب سے کی
جائے گی)یا پھر کسی ہوٹل کا (جس کے تمام اخراجات و ادائیگی مسافر کی
جانب سے ہوگی)۔ ہوٹل یا حکومتی کورنٹینا سہولت کا انتخاب سراسر ترک
حکومت کی صوابدید ہے ۔ہوٹل میں کورنٹینا کی صورت میں 200 یورو ایک
دن ، فی فرد ہے ۔ساتویں دن کورونا و پی –سی –آر ٹیسٹ کروایا جا سکتا
ہے اور نیگیٹو آنے کی صورت میں ہوٹل سے رخصت لی جا سکتی ہے مگر
اطلاعات کے مطابق ہوٹلز 10 دن کے حساب سے ہی فیس چارج کر رہے ہیں۔
ترک حکومت کی واضح کردہ سفری پالیسی کی روشنی میں پاکستانی عوام
اپنا سفر دی گئی ہدایت کے مطابق منصوبہ بندی کریں اور ہر ممکنہ پریشانی
سے خود کو محفوظ رکھیں۔بصورت دیگر وہ ترک حکومت کے فیصلے کے
مطابق کورنٹین کے اخراجات ادا کرنے کے بھی پابند ہیں اور کسی غیر
متوقع صورتحال کا سامنا کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔
ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانہ آپ کی ہر ممکنہ مدد اور تعاون کیلئے
موجود ہے













