العربیہ ڈاٹ نیٹ میں چھپنے والی ایک خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک نوجوان کو خطرناک ڈرائیونگ کا جرم ثابت ہونے پر 3 ماہ تک سڑکیں صاف کرنے کی سزا دی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے نوجوان کیخلاف سزا کے علاوہ 17 ہزار درہم کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق اب یہ نوجوان تین ماہ تک سڑکوں اور پارکوں میں جھاڑو دے گا اور صاف ستھرائی کا کام بھی سرانجام دے گا۔

خیال رہے کہ اس نوجوان نے انتہائی خطرناک طریقے سے اپنی گاڑی چلائی تھی، جس کی وجہ سے دیگر شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔ پولیس نے اگلے تین ماہ تک نوجوان کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ضبط کر لیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY