گلوکار عارف لوہار کی ٹیکس فائل کھل گئی

0
107

معروف گلو کارعارف لوہارکی ٹیکس فائل کھل گئی، ایف بی آر نے نوٹس بھجوا دیا،3 سال کی آمدن کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق عارف لوہار کی جانب سے گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن پر تحفظات ہیں، انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ 15 روز میں تفصیلات فراہم کریں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔

ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے کئی فن کاروں کی بھی فہرست تیار کر لی ہے، نوٹسز بھجوائے جارہے ہیں تاہم ان کے نام خفیہ رکھے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ان فنکاروں نے بیرون ممالک کے کئی دورے کیے، لاکھوں روپے کے اخراجات ہیں لیکن صرف چند ہزار روپے ٹیکس دے رہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY