اربعین حسینی کے لئے جانے والے زائرین گزشتہ کئی ہفتوں سے کوئٹہ میں پھنس کر رہ گئے
بلوچستان حکومت کی ہٹ دھرمی جاری، سرد راتوں میں عورتوں اور بچوں کے ہمراہ زائرین کا گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ بیشتر زائرین کے پاس پیسے اور خوراک ختم، کوئی پرسان حال نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بائے روڈ عراق ایران جانے والے زائرین کی مصیبتوں اور مشکلات میں کسی طور کمی واقع نہ ہو سکی۔
موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہزاروں زائرین اس وقت کوئٹہ میں کانوائے کے منتظر ہیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہہ اگر بلوچستان حکومت اگلے چھ گھنٹے تک کانوائے دینے میں ناکام رہی تو سیکیورٹی کےبغیر ہی قافلے چل پڑیں گے
این ایچ نقوی













