بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک عام شہری، ایک فوجی اور تین علیحدگی پسند شامل ہیں۔
یہ جھڑپیں جنوبی کشمیر کے گاؤں دالی پورہ میں ہوئیں۔ اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے بھارتی سکیورٹی فورسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان پر پتھر بھی پھینکے۔












