امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے دوسری ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں میں امریکا میں خود پر ہونے والی تنقید کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پوٹن سے ملاقات انتہائی کامیاب رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جمعرات کے روز ٹرمپ نے لکھا کہ وہ پوٹن کے ساتھ دوسری ملاقات چاہتے ہیں، تاکہ پہلی ملاقات میں طے کردہ امور پر عمل درآمد کا آغاز ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پوٹن کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے مشرق وسطیٰ، جوہری پھیلاؤ، سائبر حملوں، تجارت، یوکرائن اور شمالی کوریا سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY