جنوبی کوریا کی سابق صدر پاک گن ہے کو چوبیس برس کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سابق صدر پاک گن ہے کو طاقت کے ناجائز استعمال اور جابرانہ رویہ اختیار کرنے کا مجرم قرار دے ہے۔ جمعے کے دن عدالت نے فیصلہ سنایا تو پاک ناسازی طبعیت کے باعث کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ استغاثہ نے سابق ملکی صدر کے لیے تیس سال کی سزائے قید کی درخواست کر رکھی تھی۔ وہ مارچ سن دو ہزار سات سے سیول کے نواح میں واقع ایک جیل میں قید ہیں۔












