پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج میں کوتاہی نہیں برتی جارہی ، پاکستان بھر میں جہاں جانا چاہیں بھیجنے کو تیار ہیں۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کراچی جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نیت صاف ہے ، نواز شریف کے علاج میں دانستہ غفلت نہیں کی گئی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کی جارہی ، علاج کے لیے نواز شریف کے لندن جانے کا فیصلہ عدالت کرسکتی ہے ہمارے اختیار میں نہیں ۔یوں لگتا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان میں کوئی اسپتال پسندنہیں ،

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج کے لئے جدید ترین مشینری موجود ہے ،باہر سے بھی مشینری منگوانے کو تیار ہیں، اُنہیں ہر سہولت دیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ کل نواز شریف کو ملاقات میں وزیراعظم اور صوبائی حکومت کا پیغام پہنچایا ، کنسلٹنٹ نے میاں صاحب کو بتایا ہےکہ ان کے پاس دنیا کی بہترین مشینری موجود ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پی آئی سی کے ڈاکٹر نے کہاکہ کسی نئی مشین کی ضرورت نہیں ، ہمارے پاس تمام ماڈرن مشینیں موجود ہیں۔

بلاول بھٹو نے میاں صاحب کو کراچی میں علاج کی پیش کش کی ہے ،ہم کہتےہیں پنجاب ميں سندھ سے زیادہ اچھی سہولتیں ہیں ، بلاول پہلے سندھ پر توجہ دیں ، سندھ میں 3 ہزار پانچ سو مریضوں کے لیے ایک ڈاکٹر ہے۔نواز شریف جس سہولت سے علاج کرانا چاہیں ہم خوش آمدید کہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY