برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے برطانیہ میں مقیم یورپی یونین کے رکن ملکوں کے شہریوں سے کہا ہے کہ لندن حکومت چاہتی ہے کہ یہ یورپی باشندے بریگزٹ کے بعد بھی برطانیہ ہی میں مقیم رہیں۔

لندن میں ملکی پارلیمان سے اس موضوع پر اپنے ایک پالیسی خطاب کے دوران مے نے پیر کے روز کہا کہ بریگزٹ یا برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا عمل سن دو ہزار انیس میں مکمل ہو جائے گا۔

تاہم لندن حکومت چاہتی ہے کہ یورپی یونین کے جو شہری پہلے سے برطانیہ میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں، انہیں واپس جانے کی ضرورت نہیں اور وہ آئندہ بھی برطانیہ ہی میں رہ سکتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY