پاراچنار کمیونٹی سڈنی کا جشن عید غدیر کا انعقاد

0
768

خدا ہیں مولا تو صفدر، ہیں مصطفی مولا
نبی نے خم میں کہا کہ ہیں علی مولا
نبی ہے جس کے بھی مولا،کمال اسی کے علی
علی امام منستو منم غلام علی
سڈنی آسٹریلیا میں دی ہیومن اور انوریہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے جشن عید غدیر کا انعقاد کیا تھا۔جس میں کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔جشن شام کے اٹھ بجےشروع ہوا اور گیارہ بجے اختتام پذیر ہوا سٹیج کے فرائض اقبال حسین طوری نے انجام دیئے۔جشن عید غدیر میں انوریہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو سید جلال حسین،دی ہیومین کے ایگزیکٹیو چئیرمین نثار بنگش،مہمان خصوصی پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے صدر عباس رانا،انوریہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر انور عباس،سوشل ایکٹیویسٹ خنیف بیسمی،نے جشن سے خطاب کئے۔مقررین نے کہا۔کہ رمضان کے روزے مکمل ہونے پر تشکر کیلئے عید الفطر منائی جاتی ہے۔تکمیل حج ہوئی سعادت حج نصیب ہوا ابراھیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کا فدیہ قبول ہوگیا۔تو عید الا ضحی منائی گئی۔اور اج کے دن چودہ سو سال پہلے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اخری حج سے واپسی پر غدیر کے مقام پر اللہ کی حکم پر علی علیہ السلام کا ہاتھ ایک لاکھ پچیس ہزار حاجیوں کے سامنے پلانوں کے ممبر پر بلند کیااور کہا من کنت مولا فہذا علی مولا
جس جس کا میں مولا ہو اس اس کا علی مولا ہے۔
مقررین نے کہا کہ ولایت علی اس میگنیٹک کی طرخ ہے کوئی چاہے نہ چاہے جب میگنیٹک لوہے کی قریب لے جائے لوہے کی مرضی ہو نہ ہو اسے سمٹ جاتا ہے۔
ہمآری مثال لوہے کی ٹکڑوں کی طرح ہے اور ولایت علی میگنیٹک فورس کی طرح ہے جس دل میں ولایت علی ہے وہ اس میگنیٹک کے ساتھ سمٹ جائیگا۔ہم حوش قسمت لوگ ہے اج ہم کو ولایت علی علیہ السلام نے لوہے کی زروں کی طرح سمٹ کر یہاں بٹھانے پر مجبور کیا۔عید غدیر عالم اسلام کی سب سے بڑی عید ہے اور ہم حوش قسمت ہے یہ عید ہماری قسمت میں ائی ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاعر صادق صبا نے اپنے اشعار سے مومنین کے دل جیت لئے۔
یاد ہے خم میں جب ایک سنگ کا ٹکڑا اترا
تب خسد سینوں میں ایک غم کا اندھیرا اترا
ممبر خم پر امامت کا جو نعرہ گونجا
تب خسد سینوں میں من کنت کا بالا اترا
ذاکر حسین غلام نے پشتو میں مداخ سرائی کی۔
پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر نے ایسوسی ایشن کی طرف سے کیک سپانسر کیا تھا۔
پروگرام کے اخر میں نثار بنگش نے سب مہمانوں اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔اسکے بعد کیک کاٹا گیا۔اور کھانا دیا گیا۔رخمان بابا کے پشتو قوالی پر علی کے ملنگوں نے رقص کئے کمیونٹی نے ایسے صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد پر اورگنائزر کا شکریہ ادا کیا۔

جابر حسین
سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY