چین کے شہر شین یانگ، ژین انگ اور انر منگولیا سمیت مختلف شہروں میں نئے سال کی پہلی برفباری ہوئی تو انسانوں سمیت ر یسرچ بیس سینٹرز میں موجود پانڈے بھی سفید روئی کے گالے دیکھ کر جھوم اُٹھے۔
برف پر لوٹ پوٹ ہوتے کھیلتے کودتے اور ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے شرارتی پانڈوں کے دلچسپ انداز پردیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور مسکرا ئے بغیر رہ نہ سکے۔













