متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں قید 325 پاکستانی رہا کردیے گئے، حکومت پاکستان نے قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت امارات سےخصوصی درخواست کی تھی ۔

یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معمولی جرائم میں قید 325 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے خصوصی شکر گزار ہیں، پاکستانیوں کو لیگل سروس فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY