چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات میں مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ نیب حکام مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔
ادھر آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، دیگر ملزمان کو بھی آج عدالت طلب کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے اطراف میں راستے بند کر دیئے گئے۔












