بھارت نے وزیراعظم عمران خان کے پلوامہ حملے پر دیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔
بھارتی وزرات خارجہ نے پلوامہ حملے میں تحقیقات کی پیشکش کرنے والے پاکستان وزیراعظم عمران خان پر ہی چڑھائی کردی۔
بھارتی وزرات خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سےحملے کو دہشت گردانہ حملہ نہ ماننے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بیان میں پاکستانی وزیراعظم نے پلوامہ حملے کی مذمت کی اور نہ ہی اس پر افسوس کا اظہار کیا۔
بھارت نے مزید کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جامع مذاکرات کےلئے تیار ہے۔
بھارتی وزرات خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت سے ثبوت مانگنا بلاوجہ کا عذر تراشنا ہے۔













