امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود ترکی نے شام میں کرد ملیشیا ’وائی پی جی‘ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ چاؤش اولو کے مطابق ترکی کسی کی دھونس و دھمکی میں نہیں آئے گا۔ ان کے بقول وہ صدر ٹرمپ کی محفوظ علاقے کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اگر ترکی نے کردوں کو نشانہ بنایا تو امریکا اسے اقتصادی طور پر برباد کر دے گا۔ ’وائی پی جی‘ کا موضوع گزشتہ کئی برسوں سے امریکا اور ترکی کے مابین وجہ تنازعہ بنا ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY