عائشہ احد،ایک پارلیمانی کمیٹی میرے اور حمزہ شہباز کے لیے بنائی جائے

0
1177

حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی عائشہ احد کا کہنا ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی خان صاحب اور گلالئی کے لیے بنائی گئی ہے ، دوسری کمیٹی میرے اور حمزہ شہباز کے لیے بنائی جائے۔

عائشہ احد نے تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان اور یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ 2010ء میں ان کی شادی حمزہ شہباز سے ہوئی ، ان کے پاس بھی سب کے پیغامات موجود ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عائشہ احد کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عائشہ احد کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عائشہ احد نے 2014ء میں عدالت سے رجوع کیا اور ثبوت فراہم نہ کر سکیں، عدالت نے ثبوت فراہم نہ کرنے پر عائشہ احد کو جھوٹا قرار دیا۔

دوسری جانب ترجمان حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عائشہ احد کا کردار پی ٹی آئی نے گزشتہ الیکشن میں پس پردہ رہ کر تخلیق کیا تھا، اتنے عرصے بعد پی ٹی آئی کی خواتین کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کرنے سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، حمزہ شہباز پر الزامات بے بنیاد تھے چنانچہ انہوں نے اس کی سرعام تردید کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان پر الزمات حقیقت ہیں، وہ اب تک الزامات کی ایک دفعہ بھی واضح تردید نہیں کر سکے، پی ٹی آئی جوابی الزامات کی بجائے اپنے لیڈر سے بے گناہی ثابت کرنے کی اپیل کرے۔

ترجمان حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عائشہ احد کے سرپرست اس کیس کو 2012ء میں بھی عدالت لے کر گئے تھے جہاں ان کو منہ کی کھانی پڑی تھی، عدالت اس کیس میں عائشہ احد کو فروری 2014ء میں جھوٹا قرار دے چکی ہے، جن لوگوں نے عائشہ احد کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی وہ اپنے گریبان میں جھانکیں، عمران خان اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY