عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا صدر سٹی میں کار ڈیلرز کے علاقے میں ہوا، خودکش حملہ آور نے مصروف سڑک پر بارود سے بھرا ہوا پک اپ ٹرک دھماکے سے اڑایا، جسکے نتیجے میں ڈیڑھ درجن افراد ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہوگئے،واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع ہوگئیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

دھماکا اس علاقے میں کیا گیا وہاں کافی مصروف شاہراہ ہے جہاں گیراج اور پرانی گاڑیاں فروخت کی جاتی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY