ترکی نے شام کے موضوع پر ایک سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے مطابق سات ستمبر کے اس اجلاس میں روس، فرانس اور جرمن رہنماؤں کے ساتھ مل کر شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
دوسری جانب برلن، ماسکو اور پیرس سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ کل پیر سے روسی شہر سوچی میں شام کے موضوع پر ایک دو روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے، جس میں روس کے علاوہ ترکی اور ایران شرکت کریں گے










