انسانی حقوق کے ایک امریکی گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے حوالے سے ایک فوج داری ٹریبونل بنانے کی ضرورت ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے لیے کام کرنے والے پبلک انٹرنیشنل لاء اینڈ پالیسی گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا انتہائی ضروری ہے۔
اس رپورٹ میں بنگلہ دیش میں مقیم ایک ہزار سے زائد روہنگیا افراد کے انٹرویوز شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ میانمار کی فوج انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے جرائم میں ملوث ہو سکتی ہے۔












