ترجمان حماس نے کہا ہے کہ ثالث اور عالمی فریقین یقینی بنائیں، اسرائیل غزہ کے عوام کے خلاف دوبارہ جارحیت شروع نہ کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان حماس حازم قاسم نے اسرائیل کی غزہ پٹی پر جنگ کے خاتمےکی تصدیق کی ہے۔
حازم قاسم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تاہم انہوں نے زور دیا کہ ثالث اور بین الاقوامی فریقین اسرائیل کے طرزِ عمل پر نگرانی جاری رکھیں۔
ثالث اور عالمی فریقین یقینی بنائیں کہ کہیں اسرائیل غزہ کے عوام کے خلاف جارحیت دوبارہ سلسلہ شروع نہ کردے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل انتونیو گوتریس نے غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں سیکریٹری جنر ل اقوام متحدہ نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس پیش رفت پر آگے بڑھیں اور جنگ بندی کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کریں۔
عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالی آزادی حاصل کر چکے، غزہ میں ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کی جائیں۔













