پاکستان کی جوابی کاروائی کے بعد بھارت نے متعدد ایئر پورٹ بند کر دیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت پر بوکھلاہٹ طاری ہوگئی ہے، جس کے بعد شمالی بھارت کے کم از کم 4 ایئر پورٹس بند کردیئے گئے ہیں۔
بھارت نے خوف کے مارے 4 ایئر پورٹس بند کردیئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقوں لیہھ ، جموں، سرینگر، امرتسر، چندی گڑھ اور پٹھان کوٹ میں ایئرپورٹس پرہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فضائی حدود معطل ہوگئی ہے اورکمرشل پروازیں بھی روک دی گئیں ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر آصف غفور کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں اور ایک بھارتی پائلٹ کو پاک فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔












