سابق وزیراعظم ظفر اللّٰہ جمالی دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیے گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ظفر اللّٰہ جمالی کی اسپتال منتقلی کے وقت حالت تشویشناک تھی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ظفر اللّٰہ جمالی کی عمر 76 سال ہے وہ پاکستان کے 15ویں وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
ق لیگ کی طرف سے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے ظفر اللہ جمالی 1 سال 7 ماہ سے زائد عرصہ تک اس عہدے پر براجمان رہے۔












