فغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے میں عراقی سفارتخانے سے منسلک 2 ملازم ہلاک جبکہ پولیس افسر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق دہشتگردوں نے شہرِ نو کے علاقے میں قائم عراقی سفارتخانے کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ ان میں سے ایک دہشتگرد نے خود کو گیٹ کے باہر دھماکے سے اڑا لیا جبکہ تین عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ شروع ہو گیا۔ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے پورا علاقہ گونجتا رہا۔ افغان فورسز نے گھنٹوں تک جھڑپ کے بعد تینوں دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس سے قبل بھی کابل میں ہونے والے دھماکوں اور خود کش حملوں کا ذمہ دار طالبان اور داعش کو قرار دیا جاتا رہا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ہماری فورسز بھی سفارتخانے کے اندر موجود ہیں اور دہشتگردوں کیخلاف ایکشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ پیر کو کابل میں ہونے والے ایک خود کش کار بم دھماکے میں 30 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔ اس سے قبل 31 مئی کو بھی شہر میں ہونے والے ایک ہولناک دھماکے میں 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY