ضلعی انتظامیہ کے عدالتی اختیارات ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد لاپتہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 21 جون کو وزیراعظم آفس سے بھجوائے گئے بل کی فائل کہاں ہے؟ کسی کو کچھ خبر نہیں، ایوان صدر نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کی فائل سے اظہار لاعلمی کردیا، سینیٹر عرفان صدیقی نے بل کی گمشدگی کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔
بل 23 مئی 2022 کو سینیٹ جبکہ 8 جون 2022 کو قومی اسمبلی سے پاس ہوا، 21 جون کو بل وزیراعظم آفس کے ذریعے ایوان صدر کو ارسال کیا گیا، بل کے ذریعے اسلام آباد میں ڈی سی اور اے سی کے عدالتی اختیارات کو ختم کیا جارہا ہے۔
ایوان صدر کے مطابق بل کی فائل ہمارے پاس آئی نہیں، موجودہ حکومت اب تک ایوان صدر کو 85 سمریاں بھجوا چکی ہے، 80 سمریوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔












