پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈنبرگ میں ہورہے میچ کی ٹاس کےلئے سرفراز احمد اور کیلے جیمز کویٹیزمیدان میں اترے ،گرین شرٹس کے کپتان نے گزشتہ میچ کی طرح ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کی فائنل الیون میں فخرزمان، احمد شہزاد، حسین طلعت،شعیب ملک،کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف،محمد نواز،شاداب خان، حسن علی اور عثمان خان شامل ہیں۔

گزشتہ میچ کی فاتح ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان خان کو کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرفراز الیون کو 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ گرین شرٹس آج کے مقابلے کو اپنے حق میں کرنے کی خواہشمند ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY