جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY