پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کل دوپہر کو ہونے والے خود کش بم حملے کی ذمہ داری جہادی گروپ داعش نے قبول کر لی ہے۔ حملے کا دعوی اس گروپ کی نیوز ایجنسی عماق کے ذریعے کیا گیا ہے۔
یہ بم دھماکہ سینیٹر عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب ہوا۔ دھماکے کے بعد حیدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس حملے میں وہ بچ گئے ہیں لیکن یہ دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔ اس خود کش بم حملے میں 27 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔













