رمضان المبارک 1444ھ کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

پشاور میں جاری اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک تھے۔

محکمہ فلکیات، موسمیات اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

سعودی عرب سمیت مشرق  وسطٰی ،پاکستان برطانیہ اور متعدد ممالک میں جمعرات کو پہلا روزہ ہے

جاپان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل بروز جمعرات 23 مارچ 2023 کو پہلا روزہ ہوگا۔

رویت ہلال کمیٹی جاپان کے اعلان کے مطابق جاپان میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، البتہ مشرق بعید میں واقع اسلامی ملک ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔

اس حوالے سے اسلامک سرکل آف جاپان کے امیر جمیل احمد نے اپنے پیغام میں جاپان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کو مبارکباد کے پیغام کے ساتھ دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھنے اور زیادہ سے زیادہ عبادات اور صالح اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔

اس بات کا اعلان جمعیت علمائے ہند نے ایک بیان میں کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔**

پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت جاری ہے۔

اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کاچاند نظرآنےکی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں وزرات مذہبی امور،محکمہ موسمیات سمیت دیگرنمائندے شریک ہوئے ۔

کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناانوار الحق حقانی نے بتایا کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اسی طرح لاہور میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لاہور میں چاند نظر آنے کا مقررہ وقت 7 بج کر 5 منٹ تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں کل بروزبدھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش آج رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔ کل چاند نظر آنے پر پاکستان میں پہلی سحری جمعرات کو ہو گی۔

دوسری جانب بھارتی مسلمان بھی 24 مارچ( بروز جمعہ ) کو پہلا روزہ رکھیں گے۔جامعہ مسجد دہلی سے جاری بیان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد یکم رمضان المبارک 24 مارچ کو ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کل چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ (کل )جمعرات کو ہو گا۔

دوسری جانب ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 21 گھنٹے ہو گی، اگر مطلع صاف ہو تو اسے دیکھنا آسان ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان بھر میں موسم پر ابر آلود ہے جس کی وجہ سے چاند دیکھنا مشکل ہو گا تاہم چند مقامات پر آسمان صاف ہو سکتا ہے جس سے چاند نظر آنے کا امکان ہو سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY