دبئی، جبل علی بندرگاہ پر بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکہ

0
816

دبئی کی مصروف ترین جبل علی بندرگاہ پر لنگر انداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد کنٹینر میں آگ لگ گئی۔

حکام کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے، آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دیئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY