کویت میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب،شاہین اشرف علی

0
230

اگست کا مہینہ اس لحاظ سے بہت اھم ھوتا ھے کہ دنیا میں پاکستانی جہاں جہاں بھی آباد و مقیم ھیں وہ جشن ازادی کئ تیاریوں میں بہت پرجوش طریقے سے حصہ لیتے ھیں
اور خصوصی تیاریوں سے جشن آزادی کے سلسلے میں ھونے والی تقریبات میں شرکت کرتے ھیں ۔ کویت میں موجود
پاکستانی کمیونٹی ان کویت کے پر جوش عہدہ داروں اور ممبران کی طرف سے 9 اگست کو سابقہ سوئس بیل پلازہ میں ایک پرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا تھا پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت ڈاکٹر اشتیاق ملک نے اس
اعلی شان پروگرام کے انعقاد میں سر پرستی فرمائی اور انکے ساتھ کویت کی معروف ادبی سماجی مذھبی شخصیت جناب رانا منیر کی شب و روز کی محنت بھی شامل تھی
اور کمیونٹی کئ معروف شخصیات کے تعاون سے اس تقریب میں چار چاند لگ گیے
تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عزت ماب جناب غلام دستگیر صاحب تھے اور انکے ساتھ سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیر اتاشی ڈاکٹر محمد عمر بھی موجود تھے
تقریب کی رونق پاکستانی فنکاروں نے خوب بڑھای بانسری پر خوبصورت ملی نغمے سنا کر جناب سعید نے سب کو جھومنے پر مجبور کر دیا
ھال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رھا تھا
خالد سجاد
سید صداقت ترمزیشاھین اشرف علی نے اپنے شعروں سے وطن سے محبت کا اظہار کیا

رپورٹ،شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY