روبینہ فیصل ,,,,چونکہ ارفع کریم کو یاد رکھنے میں کسی کا فائدہ نہیں ہے

0
1676

اپنی ذہین بیٹی ارفع کریم کے روشن مستقبل کی
خاطر آرمی سے اس وقت ارلی ریٹائرمنٹ لے لی جب ترقی ان کی منتظر تھی ۔وہ تو شہاب ثاقب تھی پل بھر کو چمکی اور اوجھل ہوگئی ۔ کرنل امجد رندھاوا کو ریٹائرمنٹ لیے ابھی دو سال ہی ہوئے تھے کہ ارفع کی زندگی کی شمع بجھ گئی ۔
میں ڈاکٹر فوزیہ چیمہ کا ایک طویل مضمون پڑھ رہی تھی جو انہوں نے ارفع کی بائیوگرافی پڑھنے کے بعد لکھا تھا اور کرنل صاحب نے مجھے پڑھنے کے لیے بھیجا ۔ کرنل امجد اور ان کی بیگم ثمینہ امجد سے اس وقت سے دوستی احترام اور خلوص کا رشتہ استوار ہے جب میں نے اپنے ٹاک شو دستک کے لئے ان کی پوری فیملی کا انٹرویو کیا تھا ۔ تب ارفع کو دنیا سے گئے فقط ایک سال ہی ہوا تھا ۔
آج ڈاکٹر چیمہ کا مضمون پڑھا تو پہلا خیال یہ آیا کہ ڈاکٹر صاحبہ نے میرے حصے کے جذبات اور احساسات بھی اپنے لفظوں میں پرو دئیے ہیں ۔اس سے زیادہ کوئی کیا خوبصورت اور سچائی سے لکھے گا ۔؟
ڈاکٹر صاحبہ لکھتی ہیں کہ جب انہوں نے کرنل صاحب سے پوچھا کہ ارفع تو جنرل مشرف کے ساتھ چائے کافی پیا کرتی تھی آپ نے ان سے کہنا تھا وہ اس کے لئے ڈرائیور ، کونسلر اور مینٹور کا بندوبست کر دیتے ۔۔اور آپ اپنی نوکری جاری رکھتے ۔۔
کرنل صاحب نے اس بات کا مسکراتے ہوئے جواب دیا :خودی کو الفاظ میں نہیں پڑھایا جاسکتا، خودی کو جینا پڑتا ہے تاکہ وہ آپ کے ذریعے آپ کے بچوں تک پہنچ جائے ۔
خودی یا ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ہے ۔
بالکل درست کہا کرنل امجد کریم صاحب نے بھی ڈاکٹر چیمہ صاحبہ نے بھی ۔۔ خودی کا یہ درس ، عزت نفس کا یہ درس ۔۔ زندگی گزارنے کا یہ ڈھنگ ،کہیں گم ہوتا جا رہا ہے ۔ عزت نفس کے ساتھ سر اٹھا کر جینے کا ہنر ہم بھولتے جا رہے ہیں ۔۔ بچوں کو مانگنے اور چھیننے کا سبق یوں سکھا رہے ہیں کہ خود بھی خبر نہیں ۔
اسی مضمون میں رندھاوا صاحب کہتے ہیں ایک دفعہ میرے پاس ارفع کے لیپ ٹاپ کے لئے پیسے نہیں تھے لیکن لبھی کسی سے مانگا نہیں ، کسی کو دھوکہ نہیں دیا کسی سے جھوٹ نہیں بولا ۔۔ اور پھر خدا نے ہمیشہ مدد کردی ۔۔
میں نے ارفع کے والدین کو ہمیشہ خدا کا شکر ادا کرتے دیکھا ہے ۔ صبر شکر عاجزی اور خودداری کا سبق دیتے یہ دونوں انسان اپنی ہیرے جیسی بیٹی کھو چکے ہیں لیکن ان کے وقار اور خودداری اور صبر میں آج بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ ارفع کریم کی زندگی کی کہانی کتابی شکل میں چھپوا چکے ہیں ۔۔ سادہ اتنے ہیں کہ کتابیں مارکیٹ کرنے تک کرنے کا نہیں پتہ ۔۔ وہ بچی جو ہماری نئی نسل کی بچیوں کے لئے ایک legacy چھوڑ کے گئی ہے اسے کتابوں میں بند کر لے نہیں رکھا جاسکتا ۔۔ ان کتابوں کو سب بچیوں تک پہنچنا چاہئیے ۔۔ کرنل صاحب نے ارفع کو دنیا کی طرف سے لاکھ آفرز کے باوجود کبھی کمرشل نہیں کیا تھا تو اب کیا کریں گے ۔۔ یہ ہماری قوم کی بدقسمتی ہے کہ ہم ارفع کو اپنی بچیوں تک نہیں پہنچا پا رہے ۔۔ یہ ہے ہماری اصل بیٹی ۔۔
ہماری پہچان اور ہماری لڑکیوں کے لئے آزادی کا پیغام ۔۔ لیکن چونکہ اس سے کسی کا کوئی فائدہ وابستہ نہیں ہے اس لئے اس کے امی ابو ہی اس کے نام کو زندہ رکھنے کی خاطر بھاگتے دوڑتے پھر رہے ہیں ۔۔ باقی سب سوتے رہیں گے کیونکہ آپ کے تو ہیرو اور ولن بھی مغربی دنیا ہی بناتی ہے ۔۔ آپ تو اس معاملے میں بھی خود مختار نہیں ہے ۔۔۔
ڈاکٹر فوزیہ کامران چیمہ کے مضامین کا لنک بھی ساتھ دے رہی ہوں ۔
اسے ضرور پڑھ لیں ۔۔۔

https://dnd.com.pk/my-father-my-self-part-iii/257580?amp
روبینہ فیصل

SHARE

LEAVE A REPLY