یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر کے مطابق اب برطانوی حکومت پر لازم ہو گیا ہے کہ وہ جلد از جلد مستقبل کے حوالے سے اپنی پالیسی کا تعین کرے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ شب برطانوی پارلیمنٹ کی طرف سے وزیراعظم ٹریزا مَے کی طے کردہ بریگزٹ ڈیل کو نا منظور کرنے کے بعد کہی۔

یورپی یونین کی جانب سے کہا گیا کہ اخراج کی ڈیل ایک مناسب کمپرومائز تھا اور بہترین معاہدہ خیال کیا گیا تھا۔ برسلز سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈیل سے یورپی شہریوں اور کاروباری حلقوں کو برطانیہ کے اخراج کی صورت میں کم سے کم نقصان پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ یونین کے مطابق ڈیل کی منظوری سے ہی برطانیہ کا مناسب اخراج ممکن تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY