پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے

0
1123

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر ڈیفنس لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث ڈیفنس لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

جہانگیر بدر کے بیٹے علی بدر کے مطابق ان کے والد کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوششیں کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے

جہانگیر بدر 25 اکتوبر 1944 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی۔ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے 2 مرتبہ وفاقی وزیر رہے۔ جہانگیر بدر نے 60 کی دہائی میں طلبا سیاست سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اور باقاعدہ طور پر پہلی مرتبہ 1988 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور وہ وفاقی وزیراور سینیٹ میں لیڈرآف دی ہاؤس بھی رہ چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY