فنڈز ملے نہ ہی مطلوبہ سکیورٹی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

0
697

پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے ایک صفحہ پر مشتمل رپورٹ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو پیش کی، جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈز دیئے گئے نہ ہی مطلوبہ سکیورٹی فورس فراہم کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود 21 ارب روپے تاحال فراہم نہیں کیے، نگران حکومت پنجاب نے سکیورٹی کیلئے صرف 75 ہزار اہلکار دینے کی رضا مندی ظاہر کی ہے، پنجاب میں انتخابات کیلئے 3 لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔

پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کروائی، اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مندرجات کا علم نہیں ہے، رپورٹ جمع کروانے کے بعد وہ سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کی مہلت ختم ہو گئی، حکومت نے پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپے جاری کرنے تھے، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک یہ رقم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY