مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو 6 سال بعد رہائی مل گئی ہے۔ کچھ روز قبل مصری عدالت نےحسنی مبارک کومظاہرین کےقتل کےالزام سےبری کردیاتھا۔
خبرایجنسی کے مطابق مصری پراسیکیوٹر نے حسنی مبارک کے خلاف دائر مقدمات کو ختم کردیا۔ حسنی مبارک ڈاکٹرز کی اجازت سے گھر جاسکتے ہیں تاہم حسنی مبارک ایک مقدمے کی تفتیش کے باعث ملک چھوڑنے سے قاصر رہیں گے۔ حسنی مبارک تاحال قاہرہ کے ملٹری اسپتال میں زیرحراست ہیں۔
سابق مصری صدر حسنی مبارک کے وکیل فریدالدیب کے مطابق حسنی مبارک ڈاکٹرزکی اجازت کےبعدایک دو دن میں گھرجاسکتےہیں،تاہم کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کی وجہ سےانکے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہے۔
حسنی مبارک قاہرہ میں ملٹری اسپتال میں زیرحراست ہیں،سابق مصری صدرحسنی مبارک کو مظاہرین کاقتل کرانےکےالزام سے عدالت نے 2مارچ کو بری کردیا تھا













