خیبرپختونخوا،ڈینگی متاثرین کی تعداد 3ہزار تک پہنچ گئی

0
127

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس وقت 400 سے زائد مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق31نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2994 ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی بخار میں مبتلا 443 مریض اس وقت صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
صوبہ بھرمیں ڈینگی وائرس سے تاحال 10 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY