دنیا بھر میں کرونا سے اموات 40 لاکھ 21ہزار سے متجاوز

0
1392

امریکہ کی جانز ہاپکنز یونی ورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کرونا سے سب زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی ہیں جب کہ دنیا بھر میں وائرس سے اب تک 18 کروڑ 60 لاکھ  افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا سے اب تک چالیس لاکھ اکیس ہزار افراد کرونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کرونا سے سب زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں چھ لاکھ چھ ہزار 218 افراد ہلاک ہوئے ہیں، دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں پانچ لاکھ 28 ہزار 540 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

کرونا سے سب سے زیادہ ہلاکتوں والے ممالک میں تیسرا نمبر بھارت کا ہے، وہاں چار لاکھ پانچ ہزار 28 افراد اس وبا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں وائرس سے اب تک 18 کروڑ 50 لاکھ 78 ہزار 386 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY