تحریک انصاف کا رویت ہلال کمیٹی کو تمام سطحوں پر ختم کرنے کا فیصلہ

0
2088

پاکستان تحریک انصاف نے تمام سطحوں پر رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کر کے چاند دیکھنے کی ذمہ داری میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو سونپنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ ماضی میں چاند دیکھنے کے حوالے سے متضاد اطلاعات کے باعث پیدا ہونے والی پریشانی کے پیش نظر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے چاند دیکھنے ، مہینہ شروع ہونے اور مہینہ ختم ہونے کے حوالے سے پیدا ہونے والی کنفیوژن ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کام میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دیا جائے گا جہاں سائنسی آلات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کئی دنوں پہلے ہی چاند کی پیدائش کا پتہ لگا لیا جاتا ہے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عید اور رمضان کے لیے چاند نظر آنے کے اعلانات کرنا ریاست کا اختیار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سینٹرل رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان میں یکم جمادی الاول 8 جنوری بروز منگل کو ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY