اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں شروع جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، ان جنگوں میں سب زیادہ عام شہری متاثر ہوئے، جنگوں کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔
جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو سرزمین فلسطین کی تباہ کن صورتحال پر غور کرنا ہوگا، فلسطینی سرزمین پرہوئی تباہ کاری پہلے کبھی نہیں دیکھی، مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام سے نسل کشی کا خدشہ بڑھ رہا ہے، انتونیو گوتریس نے صرف عسکری طاقت سے امن اور اقتصادی استحکام کا قیام ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔













