انحراف کی فرزانہ ناز کی موت کی غیرجانبدارانہ تفتیش کی حمایت

0
1801

اںحراف کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انحراف کی جانب سے یہ اعلان کرنا اس لیے ضروری ہے کیونکہ چند سازشی عناصر نے محترم ادیب و شعراء کے “تحریکِ شہیدِ کتاب” کے مطالبات میں انحراف کے خاتمے کے مطالبات بھی شامل کر دیے تھے۔ یہ واضح رہے کہ انحراف غیرجانبدارانہ تفتیش اور تحریکِ شہیدِ کتاب کے تمام تر جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انحراف ایک حقیقی عالمی ادبی فارم ہے , جس میں دنیا بر سے ادبی حلقوں میں نامور شعرا و ادبا کثیر تعداد میں شامل ہیں … یہ ایک سنجیدہ ادبی ادارہ ہے , اسکی طرف سے تحریک ِ شہید ِ کتاب کی حمایت بلاشبہ ایک بڑا ادبی دھماکہ سمجھا جا رہا ہے , ار اسکے بعد نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کی مشکلات مطالبات کے حوالہ سے بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ تحریک نے موقع کی ویڈیو تک لواحقین کی رسائی کے مطالبہ میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کو بھی کردار ادا کرنے کو کہا ہے … اب انعام الحق جاوید پر ملک کے ادبی حلقوں سے سینیئرز اور انکے اپنے ہمعصروں کی جانب سے بھی دباؤ بڑھنے کی امید ہے

انحراف کے روِ روان معروف شاعر و ادیب رحمان حفیظ ہیں .اس پلیٹ گارم کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں شعرا کے کئی اہسے دھڑے بھی شامل ہیں , جن ک آپس میں کبھی نہیں بن سکی , اس کا کریڈٹ بھی رحمان حفیظ ہی کو جاتا ہے . اب اس صورتحال کے پیش نظر تحریک دباؤ بڑھاتی ہوئی نظر آنے لگی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY