اسلام اور حقوق العباد (22)۔۔۔از۔۔۔شمس جیلانی

0
1527

ہم پچھلے مضمون میں یہاں تک پہونچے تھے کہ جس ملک میں رہیں پوری طرح اس کے وفادار رہیں یہ ہی حکم ہے۔ کیونکہ کوئی ملک بھی غداری کو برداشت نہیں کرتا۔ اپنے یہاں کے قوانین کی خلاف ورزی بھی برادشت نہیں کرتا۔ جو باہر رہ کر انہیں ملکوں میں کسی طرح کے بھی فتنہ کا باعث ہورہے ہیں جو ایسی حرکتیں لوگوں کے بہکائے میں آکر رہے ہیں وہ اسلام کے ساتھ اچھا نہیں کر رہے ہیں ۔ کیونکہ اسلام جہاں امن ہو وہاں فتنہ پھیلانا قتل سے بڑا جرم قرار دیتا ہے۔ نہ جانے کیسے اس پروپیگنڈے سے لوگ متاثر ہوتے ہیں کہ اس کے بدلے میں وہاں جنت ملے گی۔ جبکہ قرآن میں اسکی سزا دائمی جہنم ہے۔ اللہ ہم سب کو دین کے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین) اب میں آگے بڑھتا ہوں کہ کبھی سوچا کہ عبادت کا مطلب کیا ہے؟ جس سے بھی پوچھیں گے وہ یہ ہی کہے گا کہ روز نماز وغیرہ عبادت ہے۔جبکہ ایسا نہیں ہے عبادت کا مقصدہے۔ کہ بندے کا ہر فعل اللہ کی مرضی کے مطابق ہو؟ اسے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے دو باتوں پر میں سمودیا ہے۔ کہ جو نبی (ص) دیں وہ لیلو اور جس سے منع کریں اس سے رک جاؤ؟ کیونکہ تمام قوانین اورارکان پر عمل کرکے ا نہیں دکھا یااگر اس کے سوا کوئی اور عمل بتاتاہے اور اسوہ حسنہ (ص)کے خلاف کوئی بات ہے۔ تو امت کو نہ ماننے کا حکم ہے۔ جبکہ جو اسوہ حسنہ (ص) مانتا ہے وہی مسلمان کہلانے کا مستحق ہے۔ اسلیے کہ مسلمان کے لفظی معنے ہی اللہ سبحانہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکادینے کے ہیں۔
پھرہم سب اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ اللہ سبھانہ تعالیٰ بے نیاز ہے۔ اور یہ بھی قرآن میں ارشاد فرمادیا ہے کہ مجھے کوئی تسلیم کرے یانہ کرے میری بادشاہت میں فرق نہیں پڑتا اور کوئی بھی میری گرفت سے بچ نہیں نکل سکتا ۔ جو کچھ کوئی کریگا وہ خود اپنے لیئے کریگا۔ اور بتا دیا کہ میں ا پنے گناہ معاف کرسکتا ہوں، مگر بندوں پر کیے ہوئے مظالم میں معاف نہیں کرونگا وہ خود ہی کرے گا اسی کو راضی کرنا پڑے گا تب میں راضی ہونگا۔ ہمارے یہاں اردو میں ظالم کے معنی اور ہیں اور عربی میں اور خاص طور سے قرآنی اصطلاح میں معنی یہ ہیں کہ کسی کابھی حق جھٹلایا جائے تووہ ظلم ہے۔ لہذاللہ سبحانہ تعالیٰ کے حقوق جھٹلانے والا بھی ظالم ہے؟ ساتھ میں یہ بھی فرمادیا کہ میں نے کوئی چیز بیکار پیدا نہیں کی ہے۔ دنیا پیدائش یہ بتایا کہ میں بندوں کو یہاں آزماکر یومِ حساب پر ایک دن سب کو جمع کرونگا اور کچھ کو نوازوں گا اور کچھ کو سزا دونگا۔ پھر یہ بھی فرمادیا کہ میں کسی کو سزا دیکر خوش نہیں! بس (تم) میری بات مان لیا کرو۔ جب اس نے کوئی چیز بے مقصد پیداہی نہیں فرمائی تو ب اس پر غور کیجئے کہ عبادت کامقصد کیا ہے۔ ؟ اس کامقصد یہ ہے کہ ایسا نظام بنا نا جس میں تمام انسان امن سے انسانوں کی طرح رہ سکیں۔
وہ بھی حضور (ص)اپنے صحابہ کرامؓ کواس سانچے میں ڈھال کر دکھاگئے جواللہ سبحانہ تعالیٰ کے لیے پسندیدہ تھا اور ہے۔ انہیں مان کر یہ فرمادیا کہ میں ان سے راضی ہوں اور وہ مجھ سے راضی ہیں۔ یہ وہ سند تھی کہ اللہ تعالیٰ نے بطور امت ایک گروہِ انسانی کو عطا فرما دی ایسے بنوگے تو نجات پاجاؤ گے اور میرے انعام کے مستحق ہوگے ورنہ سزا کے۔ پھرجیسے ہی لوگ جوق درجوق لوگ دین میں داخل ہونے لگے تو وہ کوالٹی باقی نہ رہ سکی؟ کہاں تو یہ عالم تھا کہ رسول (ص) کے حکم پر اپنے ملکیت میں سےہر چیز نصف اپنے مہاجر بھائی کو دیدی اور ساتھ میں حضور(ص)اس حکم کے سامنے بھی سرجھکادیا کہ محنت بھی اس پر تم ہی کرو گے؟ کیونکہ تمہارے بھائیوں کو کھیتی باڑی کرنا نہیں آتا، فصل پیدا کرکے ان کو نصف دیدو؟ اوران نفوسِ قدسی (رض) نے یہ حکم بھی تسلیم کرلیا۔
پوری دنیا کی معلوم تاریخ پڑھ جائیے ایسی کوئی مثال کہیں نہیں ملے گی۔یہ تھا وہ انسانیت کا نمونہ جو حضور (ص) کے صحابہ کرام (رض) نےپیش کیااور ایک مثالی معاشرہ دنیا کے پیش کرکے دکھایا۔ تاکہ کوئی نہ کہے کہ یہ ایک تصوراتی بات تھی، عملی نہیں؟ جیسے ہی یہ عمل مکمل ہوا داعیِ اسلام (ص)کو واپس بلا لیاگیا کہ انسانیت کے س نمونے کے بعد اب تم لوگ اس پر عمل کرکے دکھاؤ؟
کبھی آپ نے سوچا کہ وہ ہتھیار کیا تھے۔ جس نے یہ معاشرہ بنایا وہ تھے وہ چند ارکان جن جن پر عمل کرکے انسان اس بلندی پر پہونچ گیا کہ فرشتوں کو بھی پیچھے چھوڑگیا؟ وجہ کیا تھاجن کو حقوق اللہ کہتے ہیں وہ ہر ایک کے لیئے کے لیےبرداشت اور قربنانی سکھاتے ہیں۔ اس پرعلمل کرکے کوئی بھی انصار مدینہ جیسا بن سکتا ہے۔ لہذا انسانیت کو حقوق اللہ پر عمل کرنا اس لیے ضروری ہےکہ وہ پوری انسانیت کے لیئے بھلا بن سکے اور تمام دینیا امن کا گہوارہ بن جائے۔ لیکن انسانیت فائدہ جبھی اٹھاسکتی ہے کہ پوری اسلام میں داخل ہو جائے۔ یہ نہیں کہ کچھ مرضی کالیلیا اور کچھ چھوڑ دیا اگر یسا کریگا تو نہ ادھر کا رہے گا نہ ادھر کا رہے گا جیسے آج کا مسلمان ہے؟ باقی آئندہ

SHARE

LEAVE A REPLY