برطانوی حکومت آج جمعرات چھبیس جنوری کو ملکی پارلیمان میں ایک ایسا مسودہء قانون پیش کرنے والی ہے، جو لندن کے یورپی یونین سے اخراج کا اعلان کے بارے میں ہو گا۔ اس امر کی لندن میں بریگزٹ کی وزارت کی ترجمان نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

اس موضوع پر برطانوی پارلیمان میں بحث جلد از جلد بھی اگلے ہفتے شروع ہو گی۔ لندن حکومت کی رائے میں اس مسودے پر رائے شماری مارچ کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہو جانا چاہیے۔

اس کے بعد وزیر اعظم ٹیریزا مے کی حکومت برسلز میں یورپی یونین کی قیادت کو باضابطہ طور پر برطانیہ کے یونین سے اخراج کے فیصلے سے آگاہ کر دے گی اور بریگزٹ کے طویل مذاکراتی عمل کا آغاز ہو سکے گا۔ مے حکومت برطانوی سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے بعد پارلیمان سے بریگزٹ کی منظوری لینے پر مجبور ہو گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY