ترکی کی وزارت انصاف نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن مشتبہ اٹھارہ افراد کو ترک حکومت کے حوالے کرے جو صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔
سعودی حکومت واضح کر چکی ہے کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں اٹھارہ افراد حراست میں لیے جا چکے ہیں اور پانچ اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کو بھی اُن کی نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
ترک صدر بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ سعودی حکومت مشتبہ افراد کو ترکی میں مقدمے کا سامنے کرنے کے لیے اُن کے حوالے کرے۔













