شریف خاندان نے لاہورنیب آفس میں شہبازشریف سے ملاقات کی

0
829

شریف خاندان نے لاہورنیب آفس میں شہبازشریف سے ملاقات کی ،ملاقاتیوں میں اہلیہ نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز ، دونوں بیٹے کی اہلیہ،نواسیاں ،بیٹی اور عباس شریف کے دونوں صاحبزادوں بھی موجود تھے ۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے اہل خانہ سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آپ کوفخرہونا چاہیے مجھ پر کرپشن کاکوئی الزام ثابت نہیں کیاجا سکا۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ کڑا اورکٹھن وقت ضرورہے،لیکن مشرف دور سےزیادہ مشکل نہیں ہے،آپ سب کوگھبرانےکی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے انہیں عشائیے میں دال چاول ،باربی کیو اور کھیر پیش کی ،شہبازشریف نے کھانے کے دو باکس زیر حراست دیگر افراد کےلئے بھیجوادیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY